ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی: مضافاتی علاقوں میں بس انتظام کی سہولت کا مطالبہ لے کر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بس ڈپو مینجر کو میمورنڈم

سرسی: مضافاتی علاقوں میں بس انتظام کی سہولت کا مطالبہ لے کر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بس ڈپو مینجر کو میمورنڈم

Sat, 02 Oct 2021 19:19:46    S.O. News Service

سرسی :2؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) دیہاتوں میں بس کے ناقص انتظامات کو دیکھتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک  پارٹی (ایس ڈی پی آئی) نے  دیہاتوں کےلئے  بس کا انتظام کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔  اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی (  گوڈلی شاخ) کی جانب سے سرسی بس ڈپو مینجر کو میمورنڈم پیش کیا گیا ہےاور بس سروس نہ ہونے سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم کے مطابق سرسی تعلقہ کے خان نگر اور سومن ہلی مضافات کے لئے بس کا صحیح انتظام نہ ہونے سے طلبا سمیت عوام کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبا کو وقت پر اسکول اور کالج پہنچنےمیں دشواری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ ضروری کاموں کےلئے عوام کو شہر جانا ہوتو بس کے انتظار میں ہی وقت ضائع ہوجاتاہےاورکئی دفعہ نقصان بھی ہوتاہے۔ ایس ڈی پی آئی  نے اس سلسلے میں ضروری اقدام کرتے ہوئے بس کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ساتھ  اس بات کا انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ   اگلے چند  دنوں میں اگر بس سروس کی شکایت دور نہیں ہوئی تو ایس ڈی پی آئی  طلبا اور عوام کے ساتھ سخت احتجاج کرے گی۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی گوڈلی شاخ کے صدر عبداللہ ، کارکنان عبدالقادر اور آفرید وغیرہ موجود تھے۔


Share: